• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان سخت مؤقف اختیار کرے تو جوہر ٹاؤن لاہور جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میإ جوہر ٹاؤں دھماکے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سب کے محفوظ ہونے کی دعا کی۔

گلوکار نے لکھا کہ ’جب پاکستان سخت مؤقف اختیار کرتا ہے اور اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے تو ایسے واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اللہ پاک فوج اور عمران خان کی حفاظت فرمائے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے ایک گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین