• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان نے کنٹرول کرنا شروع کر دیے ہیں، یوسف گیلانی

سابق وزیراعظم اور موجودہ رکنِ سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان نے کنٹرول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

 سینیٹ اجلاس  میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ لاہور دھماکا دہشت گردی کی ایک نئی لہر ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان میں تشویش ناک صورت حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے متعلق پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید