روس نے بحیرہِ اسود میں برطانوی بحری جنگی جہاز پر انتباہی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روس نے برطانیہ کے بحری جہاز ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کے راستے میں بم گرائے اور انتباہی فائرنگ کی۔
روس کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کے بحری جنگی جہاز نے روس کے علاقائی پانیوں کی حدود پار کی، برطانوی بحری جہاز کریمیا کے نزدیک علاقائی آبی حدود میں داخل ہوا۔
روسی الزام پر برطانیہ کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
ماسکو میں برطانوی ڈیفینس اتاشی کو روسی وزارتِ دفاع میں طلب کیا گیا۔
برطانیہ کی رائل نیوی ویب سائٹ کے مطابق برطانوی ایچ ایم ایس ڈیفنڈر اس وقت بحیرہِ اسود میں اپنے مشن پر ہے۔