• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے 10 سال تک کے رہائشی ویزے کا اعلان

خلیجی ملک عُمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں راغب کرنے کے لیے ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انہیں طویل عرصے تک رہائش دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان کی وزارت تجارت، صنعت اور فروغ سرمایہ کاری نے نئے پروگرام کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

جس کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے اس رہائشی ویزے کے پروگرام کا عرصہ 5 سے بڑھاکر 10 برس رکھا گیا ہے جس کی تجدید بھی کی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام تمام غیر ملکیوں کے لیے ہے۔ جبکہ اس  پروگرام کا آغاز اس سال ستمبر میں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید