• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی اور گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی اور گلشن اقبال میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر30لانڈھی شاہ لطیف ٹاون میں ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کر نے پر ایک شخص کوقتل کردیا اور فرار ہو گئے ،لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ ظریف خاں ولد عمردین خاں کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت ہوا، مقتول کو 3سے 4گولیاں لگی ہیں۔ دریں اثناء گلشن اقبال روفی ہیون اپارٹمنٹ کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 60سالہ حق نواز ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق فوری طور وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

تازہ ترین