• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا واحد جوہری پاورپلانٹ ہنگامی طور پربند

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران نے بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاور پلانٹ کو ہنگامی طورپربند کردیا۔ الیکٹرک انرجی کمپنی کے عہدے دار غلام علی رخشانی مہر نے اپنے بیان میں بتایا کہ بوشہرپاورپلانٹ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور اسے ممکنہ طور پر چند روز میں کھول دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے جنوبی شہر بوشہر میں واقع اپنے واحد جوہری پاورپلانٹ کو بندش کیا ہے۔ روس کی مدد سے اس پاورپلانٹ نے 2011ء میں بجلی کی پیداوار شروع کی تھی۔ایران کے جوہری ادارے کے عہدے دار محمود جعفری نے مارچ میں کہا تھا کہ اس پلانٹ کو بند کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ ایرانی بینکوں پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث تہران حکومت پلانٹ کو چلانے کے لیے درکار آلات اورضروری سامان خرید نے میںناکام رہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فوری طور پر حکومت کی جانب سے فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ جوہری پاور پلانٹ کس وجہ سے بند کیا گیا، تاہم ممکنہ طور پر مرمت کے دوران بجلی کا مسئلہ پیدا ہو جانے کی وجہ سے ایسا ہوا سکتا ہے۔ یہ جوہری توانائی پلانٹ ایران کے جنوبی ساحلی شہر بو شہر میں واقع ہے، جس کی تعمیر کا کام 1970 ء میں شروع ہوا تھا۔ بعد میں روس کی مدد سے اس کی تعمیر مکمل ہوئی تھی اور 2011 میں اس نے کام کرنا شروع کیا۔
تازہ ترین