• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز میں کمی آتے ہی پاک بھارت سرحد ایک روز کیلئے کھولنے کا فیصلہ

کورونامیں کمی، پاک بھارت سرحد1 دن کیلئے کھولنےکافیصلہ 


کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کےکیسز میں کمی آتے ہی پاک بھارت سرحد ایک روز کے لیےکھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق 28 جون کو 461 افراد بھارت جائیں گے،جن میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں، یہ افراد کورونا کے باعث پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ان کے علاوہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی بھارت روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کردیا تھا۔

تازہ ترین