• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ دنیا کیلئےخطرہ

بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا ویرنٹ دنیا کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔

کورونا کی ڈیلٹا ویرنٹ 85 ملکوں تک پھیل گئی جبکہ11 ملکوں میں ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز دو ہفتوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ڈیلٹا ویرنٹ دنیا بھر کے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گی۔

چین کے شہر شین زین میں رپورٹ ہونے والے چار کورونا کیسز بھی ڈیلٹا ویرنٹ کے نکلے جبکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا کی بھارتی قسم کا   پھیلاؤ جاری ہے۔

نیو ساوتھ ویلز میں 11 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ریاستی وزیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

پارلیمنٹ میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ مغربی آسٹریلیا نے نیو ساوتھ ویلز کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔

دوسری جانب فرانس میں رپورٹ ہونے والے کورونا کے نئے کیسز میں 9 سے 10 فیصد ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز ہیں جبکہ روس کے بڑے شہروں میں کورونا سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین