• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر اینسٹن کا اپنے مستقبل میں شادی کے ارادے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

غیر ملکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے جینیفر اینسٹن نے اداکار بریڈ پٹ اور جسٹن تھیروکس کے ساتھ اپنی پچھلی ناکام شادیوں کے بارے میں بات کی اور مستقبل میں شادی کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

انہوں نے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بالکل نہیں وہ صرف ڈیٹنگ یا کسی کے ساتھ باہر آؤٹنگ پر جانے جیسے عام طریقوں کو ترجیح دیں گی۔‘

انہوں نےشادی کی خواہش ہونے یا نہ ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اوہ خدا، یہ وہ نہیں جانتیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ایک دلچسپ ساتھی تلاش کرنے اور صرف ایک خوشگوار زندگی گزارنے اور ایک دوسرے کے ساتھ لطف اندوز ہونے میں دلچسپی رکھتی ہیں، بس وہ اسی کی امید کرنا چاہتی ہیں، قانونی دستاویزات کے ذریعے کسی رشتے میں بندھنا ضروری نہیں سمجھتیں۔‘

اینسٹن نے میڈیا اسکروٹنی جو انہیں کئی سالوں سے اپنی محبت کی زندگی پر بھگتنا پڑی، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خود اعتمادی بنیادی حیثیت رکھتی ہے وہ اس سلسلے میں تھراپی سے بہت زیادہ کام لےچکی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’صرف ایک مشہور شخصیت ہونے کے ناطے، بہت سی حیرت انگیز چیزیں زندگی میں آتی ہیں لیکن اس کے ساتھ بہت سے سخت حالات بھی آتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بعض اوقات آپ گھر والوں کو یا لوگوں کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتے جیسے کہ یہ کیا ہے؟ آپ کے بچے ہو رہے ہیں؟ کیا آپ شادی کر رہے ہیں؟‘

آخر میں جینیفر اینسٹن نے کہا کہ ’اوخدا ، آپ کب اور کتنے سال لگیں گےایسی مضحکہ خیز چیزوں کو نظر انداز کرنے میں؟‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید