• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کرپٹ، نااہل نہیں، یہ زکوٹا کے کمال ہیں، ترجمان ن لیگ


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کرپٹ، جھوٹے، نااہل اور نالائق نہیں، یہ سب زکوٹا جن کے کمالات ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو تباہی نظر آرہی ہے اس سے کے پیچھے زکوٹا جن کے کمالات نظر آرہے ہیں، جو کہتا ہے، اسے کام بتاؤ، وہ کیا کرے۔ کس کو کھائے۔

انہوں نےکہا ہڈی توڑ بجٹ کی کتابیں سر پر پڑنے کے بعد بجٹ کو نئی نظر سے دیکھا، کہ یہ زکوٹا جن چینی، آٹا اور دوا کھا گیا۔

 ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ اسی جن نے پارلیمان پر حملہ کیا، صحافیوں پر گولیاں چلائیں اور بچے کچھے نظام کی ہڈیاں چبارہا ہے۔

تازہ ترین