• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کو 8 اور مجھے 5 مہینے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا، مفتاح اسماعیل


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا  کہنا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل لگانے پر شاہد خاقان عباسی کو 8 مہینے اور مجھے 5 مہینے نیب کی قید تنہائی اور اڈیالہ جیل میں رکھا گیا، اس کےباوجود نیب سستی شرح پر ایل این جی ری گیسیفائنگ ٹرمینل کی ایک بھی مثال پیش نہیں کرسکا۔

سوشل میڈیا پر  دیئے گئے اپنے بیان میں  مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹرمینل کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت گیس کی قلت کے خوف سے 2 دن کی معمول کی بحالی کے لیے بھی تیار نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں پھر بھی قید میں رکھا گیا اور ہمارے خلاف ایک غیر سنجیدہ کیس چل رہا ہے، یقیناً ہمیں قید میں رکھنا احتساب نہیں انتقام تھا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ حکومت کسی بھی اہم منصوبے کو انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس حقیقت کے علاوہ کہ حکومت میں بہت سے لوگ بدعنوان ہیں اور سبھی نااہل ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک اور وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی معزز بیوروکریٹ کسی بھی دستاویز پر دستخط کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر آپ معصوم لوگوں کو قید کرتے ہیں تو یہ اس کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین