• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کے سوات جلسہ میں ن لیگ بھرپور شرکت کرے گی، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر انجینیئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم کے سوات جلسہ میں ن لیگ بھرپور شرکت کرے گی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک نااہل حکومت کے خلاف جاری ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سوات جلسہ میں ن لیگ بھرپور شرکت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہیں ہوا۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں۔

ای ووٹنگ سے متعلق انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کے لیے نیا طریقہ ہے۔

لیگی صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ڈینگی کا مقابلہ تک نہیں کرسکتی۔ 

وزیر دفاع سے متعلق امیر مقام کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے صوبے کے عوام کی توہین کی، عوام سے معافی مانگیں۔

تازہ ترین