• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر سے برطانوی فلسطینی رہنمائوں کی ملاقات

لندن (جنگ نیوز) پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے گزشتہ روز ہائی کمیشن میں برطانوی فلسطینی، مسلم کمیونٹیز کے رہنمائوں کے وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت زاہر براوی نے کی۔ برطانیہ میں فلسطینی فورم کی جانب سے وفد نے فلسطینی نصف العین کی حمایت اور اصولی موقف پر پاکستانی حکومت، قیادت اور عوام کے لئے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ فلسطینی مسئلے پر پاکستان کا غیر متزلزل عزم بے حد قابل ستائش ہے۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد اورموثرفلسطینی ریاست جس کا القدس الشریف دارلحکومت ہو فلسطینی مسئلے کا منصفانہ، جامع اور پائیدار حل ہے انہوں نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینیوں کی منصفانہ جدوجہد کی کامیابی تک پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
تازہ ترین