• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اداکار انور اقبال طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیئر اداکار انور اقبال کو طبیعت کی ناسازگی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے،گذشتہ روز انور اقبال کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں علاج کے لئے کراچی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا،اداکار انور اقبال طویل عرصے سے گردوں کی عارضہ میں مبتلا ہیں۔اہل خانہ نے انور اقبال کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اداکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

تازہ ترین