• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس کی کوریج کیوں نہیں ہو رہی چیئرمین کی سرکاری ٹی وی کو خط لکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےجمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سیکرٹری سینیٹ کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ٹی وی کو لکھیں کہ سینیٹ کے بجٹ اجلاس کی کوریج کیوں نہیں ہو رہی ہے ، یہ ہدایت انہوں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی طرف سے یہ معاملہ اٹھانے پر دی ،یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ صوبائی اسمبلی ، قومی اسمبلی کی کارروائی میڈیا دکھاتا ہے ، سینیٹ کی کارروائی نہیں دکھائی جاتی ، سینیٹ کی بجٹ کارروائی دکھائی جانی چاہئے ۔

ملک بھر سے سے مزید