• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی تنازعات،چیلنجز کے حل کیلئے بامقصد عالمی حمایت ‏ضروری ہے، آرمی چیف

علاقائی تنازعات،چیلنجز کے حل کیلئے بامقصد عالمی حمایت ‏ضروری ہے، آرمی چیف


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن واستحکام کا دار و مدار خطے کےدیرینہ تنازعات کے حل میں ہے، علاقائی تنازعات اور چیلنجز کےحل کیلئے بامقصدعالمی حمایت ‏ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جرمنی کے سرکاری دورے کے دوران جرمن وزیرخارجہ سےملاقات کی جس میں پاکستان افغانستان کےخصوصی نمائندہ جرمنی ‏بھی شریک تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا جب کہ باہمی تعاون کو فروغ دینےسےمتعلق امور بھی زیرغور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان جرمنی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینےکاخواہاں ہیں۔جرمن وزیرخارجہ اور نمائندے نے خطےمیں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین