• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کا بحران، 29 جون سے لاگو ڈرائی ڈاکنگ سے گریز ممکن نہیں

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ )اینگرو انرجی ٹرمنل (ای ای ٹی پی ایل ) نے حکومت پر واضح کیا ہے کہ 29جون تا 5جولائی ڈرائی ڈاکنگ سے گریز نہیں کیا جا سکتا تاہم سوئی سدرن گیس ای ای ٹی پی ایل کو لکھے گئے خط میں ڈرائی ڈاکنگ کو آئندہ اگست تک موخر کرنے کے لئے لکھا ہے ۔ سی سی او ای نے جمعرات کو اقپنے اجلاس میں ڈرائی ڈاکنگ کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ، البتہ اس نے لوڈ منیجمنٹ پلان کا پاور ہائوسز فرنس آئل اور ڈیزل چلانے کا ازسر نو جائزہ لیا ہے ۔ اگر حکومت براہ راست مشاورت کرنا چاہے تہ کرسکتی ہے ۔پٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ یہ کلاس سوسائٹی ہی ہے جس نے فلوٹنگ اسٹوریج ری گیسیفکیشن یونٹ ( ایف ایس آر یو ) دینے سے انکار کیا کیونکہ اسے بیمہ کا تحفظ حاصل نہیں ہوگا اسی لئے گیس لے کر آنے والا جہاز سمندری سفر نہیں کر سکے گا ۔پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام ای ای ٹی پی ایل کا جواب ملنے کے بعد ڈرائی ڈاکنگ کا آج فیصلہ کریں گے ۔

تازہ ترین