• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ کا لیہ کی ترقیاتی سکیموں پر تین ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے لیہ میں مختلف جاری اور نئی سکیموں پر تین ارب سے زائد رقم خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں شریف تھل اور لیہ شہر میں پانچ سے زائد سیوریج کی سکیمں جاری ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے لیہ شہر اور مختلف یونین کونسلزکے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ریاض مغل، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سیلمان اور ایکسین عامر شریف بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے مختلف منصوبوں کا جائزہ اور بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیوریج، ٹف ٹائلز اور صاف پانی کی نئی سکیموں پر فوری ٹینڈر کرکے کام کا آغاز کیا جائے، جاری سکیموں پر فوری کام مکمل کیا جائے، ٹھیکیداروں کو مقررہ مدت پر مکمل کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی سکیموں کے علاوہ دیگر سکیموں پر کام جاری ہے جسے جلد ازجلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹرفاٹا محمد اشفاق کو فوری زمین کے تعین کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین