پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے نوشہرہ میں قومی ادارے کو ہزاروں ایکڑ زمین کی رقم جلد ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،درخواست گزار کے وکیل یاسر خٹک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 1977 میں قومی ادارے نے نوشہرہ میں ہزاروں ایکڑ زمین لی اور 1999میں لوگوں کو رقم ادا کرنے کے احکامات جاری ہوئے جس کے بعد کچھ لوگوں کو رقم کی ادائیگی کی گئی زمین کے کچھ مالکان نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ انہیں دی جانےوالی رقم میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی ادارے کو لوگوں کو رقم دینے کے احکامات جاری کر دیئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اب قومی ادارے کی جانب اس کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ رقم بہت زیادہ ہے اور وہ اس زمین کو خرید نہیں سکتے یاسرخٹک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اب اس کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ 50 سال قبل یہ زمین خریدی گئی ہے اتنے سال بعد کیسے اس کو ڈی نوٹیفائی کیا جا سکتا ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر تمام افراد کو رقم جلد ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔