• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6: بیٹسمینوں میں بابر، بالرز میں دھانی کا پہلا نمبر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں بیٹسمینوں میں بابر اعظم اور بالرز میں شاہنواز دھانی پہلے نمبر پر رہے۔

کراچی کنگز کے بابر اعظم نے 11 میچوں میں سب سے زیادہ 554 رنز بنائے، سات نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سب سے زیادہ چھپن چوکے لگائے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 470 رن بناکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ شرجیل خان نے سب سے زیادہ 23 چھکے لگائے۔

بالروں کی فہرست میں شاہنواز دہانی 20 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید