چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے کارکنان پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والے پی ایس ایف کارکنوں پر پولیس کا دھاوا ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتارطلبا پر پولیس نے تشدد کرکے غنڈہ گردی کی مثال قائم کی، طلبا کی گرفتاری پنجاب حکومت کی بوکھلاہٹ ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ طلبا کیلئے بنائی کمیٹی میں پولیس نمائندوں کی شمولیت سے کمیٹی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کی فیسوں میں کمی سمیت تمام جائز مطالبات پورے کرے۔