• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹر کا 3 ہزار 600 ارب روپے کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار

اسلام آباد ( این این آئی) گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گیا، جس میں 2 ہزار 100ارب روپے سود اور ایک ہزار 500 ارب روپے اصل قرض شامل ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہونگے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے سیٹلمنٹ پلان سے ادارے کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ گیس سیکٹرکا 3ہزار 600ارب روپے کاگردشی قرض 3سال میں ختم کرنے کا پلان تیار کر لیاگیا ہے،پہلے سال گردشی قرض میں 528 ارب، دوسرے سال 473 ارب جبکہ تیسرے سال 433 ارب روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پلان کے تحت گیس کمپنیوں کے 840ارب روپے کے ڈیویڈنڈ سے گردشی قرض کم کیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید