• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ IMFکے سیکنڈ گریڈ ملازم نے بنایا، رضا ربانی

اسلام آباد، (ٹی وی رپورٹ، آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے سیکنڈ گریڈ ملازم نے بنایا ہے ، بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ۔ جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ کابینہ کا موٹر ویز اور ایئر پورٹ گروی رکھنے کا فیصلہ خوفناک ہے ، فیصل سبزواری نے کہا کہ کے فور کا پانی کا منصوبہ کاغذوں پر تھا ، سابق وفاقی حکومت نے اس کے لیے شیئر دیا، منصوبے کیلئےکس کی طرف دیکھیں؟ جمعہ کو ایوان بالا کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال 2021-22کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی دہرے معیار کا شکار ہے، وہ وفاق میں این ایف سی کا مطالبہ کرتے ہیں تاہم سندھ میں 13 سال سے صوبائی مالیاتی کمیشن نہیں ہوا، وفاقی حکومت نے بجٹ میں کراچی کیلئے کئی ترقیاتی منصوبے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کی خزانہ کمیٹی نے بجٹ پر تفصیلی غور و خوض کیا ہے۔

تازہ ترین