• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عذیر بلوچ کے پی پی قیادت پر الزامات کی اپنی اہمیت ہے، تجزیہ کار


کراچی(ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں نے کہا کہ عذیر بلوچ کے پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات کی اپنی اہمیت ہے،جبکہ ایک اور سوال کے جواب میں تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکا سے دشمنی یا مخالفت نہیں کرنی چاہئے لیکن ایک ریڈلائن ہونی چاہئے

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں پہلا سوال عذیر بلوچ کا اقبالی بیان، کیا لیاری گینگ وار کے سرغنہ کے پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات درست ہوسکتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ عذیر بلوچ کا لیاری کی سیاست میں کردار رہا ہے، عذیر بلوچ کے پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات کی اپنی اہمیت ہے، عذیر بلوچ کے الزامات میں حقیقت ہوسکتی ہے کیونکہ وہ پیپلز پارٹی کیلئے کام کرتا رہا ہے

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چھ سات مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے نبیل گبول سے پوچھا جاسکتا ہے، نبیل گبول نے عذیر بلوچ کی وجہ سے ہی پیپلز پارٹی چھوڑی تھی جب آصف زرداری اور ذوالفقار مرزا نے عذیر بلوچ پر ہاتھ رکھا تھا، کراچی میں جو کچھ بھی ہوا اس میں عذیر بلوچ کو سندھ حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی، سندھ حکومت کی لیاری گینگ وار کی سرپرستی کا سب سے زیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوا

عذیر بلوچ کو آج بھی کچھ لوگ استعمال کررہے ہیں، عذیر بلوچ کب سے کس کی کسٹڈی میں ہے، عذیر بلوچ کو ایرانی رابطوں کے حوالے سے ملٹری کورٹس سے پانچ سال کی سزا ہوچکی ہے، عذیر بلوچ مختلف وقتوں میں مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے جس میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے

ذوالفقار مرزا کا پبلک اسٹیٹمنٹ ہے کہ انہوں نے عذیر بلوچ کو ایک لاکھ کے قریب اسلحہ لائسنس دیئے تھے، کبھی کسی جے آئی ٹی نے ذوالفقار مرزا سے پوچھا کہ انہوں نے کس قانون کے تحت ایک گینگ کو اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ دیا۔

تازہ ترین