راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ مکے جسٹس سہیل ناصر نے ایچ او قتل کیس کے ملزمان کی پولیس مقابلہ میں ہلاکتوں کی جوڈیشل انکوائری کرانے کے حکم کے خلاف رٹ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حکم دیا ہے کہ وہ جوڈیشل انکوائری کرانے کے حکم کےحوالے سے رپورٹ پیش کریں۔مزید سماعت30جون کو ہوگی۔ملزمان ذاہد اور راشد کے پولیس مقابلہ میں ہلاکتوں کی جوڈیشل انکوائری کے حکم کے خلاف شاہدہ نے رٹ دائر کی ہے۔عدالت کےروبرہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ جوڈیشل انکوائری کا حکم دے۔حکومت نے یہ اختیار ڈسٹرکٹ جوڈیشری کو نہیں دیا۔جس پر عدالت عالیہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کرلی کہ کس قانون کے تحت انہوں نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔سماعت کے موقع پر پولیس کے ایس پی پوٹھوہار ٹائون تصور عباس بھی موجود تھے۔