لیہ میں زہریلی مٹھائی سے تیس سے زیادہ اموات کے کیس کا نیا رخ سامنے آ گیا ، حلوائی کے چھوٹے بھائی نے اعتراف جرم کر لیا۔
ملزم کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی سے لڑائی کے بعد غصے میں آ کر مٹھائی میں زہر ملایا تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کےدوران حلوائی کےچھوٹے بھائی خالدمحمود نے مٹھائی میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا ہے ۔
ملزم کا کہنا ہےکہ بڑے بھائی سے لڑائی کے بعد غصہ میں آکر مٹھائی میں زرعی دوا اکسیڈ ملادی ۔ پولیس نے ملزم خالد محمود کی نشاندہی پر زرعی دوا کی بوتل بھی برآمد کر لی ہے۔
لیہ کےعلاقے کہڑور لعل عیسن میں گزشتہ ماہ زہریلی مٹھائی کھانے سے تیس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔