• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،محمد زبیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ پاکستان اور عمران خان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

کپتان کہتے ہیں کہ معیشت پر ہمارے چوکے چھکے جاری ہیں جوبائیڈن کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے والے آئی ایم ایف کے سامنے کیوں ڈھیر ہوئے۔

پی ٹی آئی کے اعداد و شمار پر کوئی بھروسہ نہیں،آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر معیشت کو تباہ کیا گیا۔

وزیراعظم بتائیں وہ آئی ایم ایف کے دبائو میں کیوں آئے؟،وزیرخزانہ شوکت ترین نے خود آئی ایم ایف کے دبائو کی بات کی ہے۔

وہ ہفتہ کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق محمود، اور علامہ فرقان شیخانی سمیت دیگربھی موجود تھے۔ 

محمد زبیرنے کہاکہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے۔

تازہ ترین