• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتا، خلائی سفر پر جانے والا پہلا جانور

Dog Is The First Animal To Travel Space
زینب عبدالرشید... روسی سائنسدانوں نے خلا میں بھیجنے کے لئے جا نوروں میں سے کتے کا انتخاب کیاجو زمین کے گرد گردش کر نے والا پہلا جا نور بھی بن گیا۔

خلائی سفر کا آغاز تقریباً نصف صدی قبل روس کے اسپوتنک نامی خلائی طیارے’اسپیس کرافٹ‘ کے ذریعے ہوا۔ علمِ فلکیات میں خلاء کا مشاہدہ رصد گاہوں کے ذریعہ ہی ہوتا رہا جو زمین پر بنائی گئی تھیں۔

لائیکا نام کی کتیا کے برعکس یہ دونوں مدار میں چکر لگانے کے بعد زندہ زمین پر پہنچےجس کی وجہ سے اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے زمین کے مدارکا چکر پورا کیا اور زمین پر زندہ لو ٹ آیا۔

آخر کار 14اکتوبر1957ء کو روس نے ’اسپوتنک ون ‘کو خلاء میں بھیجنے میں کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ وہ فیصلہ تھا جہاں سے خلاء میں کھوج کے سفر کا آغاز ہوا ۔ ایک ماہ بعد لائیکا نا می کتے کو اسپوتنک دوم کے ذریعے خلاء میں بھیجا گیا۔

لائیکا کے صحیح سلامت واپس لوٹنے کی وجہ سے انسان کے خلاء میں جانے کے دروازے کھل گئے،اکتوبر 1959ء میںروسی لونا تھری سے جو فوٹو حاصل ہوئے‘ اس کے ذریعے چاندکے نہ دکھائی دینے والے حصوں کو پہلی بار دیکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

1962ء میں امریکی خلائی طیارے نے زہرہ کے پاس سے گزرتے ہوئے اس کے درجۂ حرارت اور گھومنے کی الٹی سمت کا بھی پتہ لگایا،حیرت انگیز با ت یہ ہے کہ سب سے زیادہ کامیاب مشن ووئیگراول اوردوم کا رہا جس نے بہت سے مفروضوں میں تبدیلی پیدا کر کے ان کو اصل حقیقت میں سامنے لا دیا۔

خلاء کا شروعاتی زمانہ تقریباً 23برس تک کا رہا جس میں انسان کی خلاء میں پرواز صرف تین فیصد تک ہی ہو سکی۔ اس دوران تقریبا 24سو خلائی طیاروں کی پرواز مکمل ہوئی۔

12اپریل 1961ء کو روسی خلاء نورد یوری گگرن وہ پہلا انسان تھا جس نے خلاء میں پرواز کی۔
تازہ ترین