• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے امارات کیلئےعام مسافر پروازیں 46 روز سے بند

پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے عام مسافر پروازیں 46 روز سے بند ہیں۔

متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس کی بندش کے باعث کئی لوگ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی ملازمت جانے کا اندیشہ بھی ہے۔

پاکستان سے امارات پروازیں عام مسافروں کے لئے12 مئی کو معطل کی گئی تھیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کے لئے پروازوں کی بحالی کا امکان 21 جولائی ہے۔

عوام کا شکوہ ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود فلائٹس بحال نہیں ہوئیں، اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ملازمت جوائن نہ کی تو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید