• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینا جہالت ہے، علامہ طاہر اشرفی

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فحاشی اور عریانی کے حوالے سے جو بات کی تھی، وہ قرآن و سنت کے مطابق تھی، متحدہ علما بورڈ نے وزیراعظم کے بیان کی تائید کی ہے، وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینا جہالت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اب ڈو مور نہیں بلکہ نو مور ہوگا، حکومت چاہتی ہے پاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو، کسی اور کی زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہو۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ضلع، تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کی کارروائی نئی کمیٹیوں کےقیام تک روک دی گئی، موجودہ حکومت نے مدارس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے کہ طلبا کو جدید تعلیم دینی چاہیے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  بچوں کےساتھ ہراساں کرنے کے واقعات کی رپورٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے، بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسپیشل کورٹس قائم کی جائیں۔

تازہ ترین