• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے لگائے بجلی گھر سستی ترین بجلی بنارہے ہیں، مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جون میں گیس کی قلت کی یہ حالت ہے تو دسمبر میں کیا ہوگا؟ گیس نہ ہونے کے باعث کراچی کی پوری انڈسٹری آج بند ہے۔

حکومت پر مارکیٹ ریٹ سے مہنگا ڈیزل اور ایل این جی خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھر ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نااہلی اور بددیانتی کے علاوہ ڈیزل پر مہنگی بجلی بنانے کی کوئی وجہ نہیں۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے، ان کی نااہلی کی وجہ سے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے۔

تازہ ترین