• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اہم ملزم عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی۔

راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے ملزم عید گل کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین