• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ سے صنعتیں بند ہونے لگیں، وفاق تباہی لایا، پیپلزپارٹی، ن لیگ

کراچی (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق تباہی لا رہا ہے،گیس کی بندش سے کراچی میں سیکڑوں کارخانوں کو تالے لگ گئے اورہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔

پانی چوری کرکے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت مہنگی ترین بجلی بنارہی ہے،جون میں گیس لوڈشیڈنگ دسمبرمیں کیاہوگا، گیس کی کمی ملکی تاریخ رقم کررہی ہے، کراچی میں کارخانے اور گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کرا چی میں مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے، یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے جو دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنارہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 4 ڈالر میں ملنے والی ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی جارہی ہے اور سستی بجلی بنانے کی بجائے فرنس آئل پر بجلی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین