• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی دُنیا کی مقبول ترین جوڑی مناہل اور معاذ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی۔

اس ضمن میں ٹک ٹاک اسٹار مناہل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے۔


تصویر میں مناہل اور معاذ محبت بھری نظروں سے اپنی ننھی شہزادی کو دیکھ رہے ہیں۔

مناہل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ ’ہمیں یہ خوشخبری آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ اللّہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! ہم تینوں کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار مناہل اور معاذ گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

دونوں کی جوڑی کو ٹک ٹاک صارفین بہت پسند کرتے ہیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین