• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ٹک ٹاکر مدیحہ اور احسن نے بھی نکاح کرلیا

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت نے بھی گزشتہ روز ایک پُروقار تقریب میں نکاح کرلیا۔

ٹک ٹاک اسٹار ڈاکٹر مدیحہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر احسن نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔


مدیحہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں اب مسز احسن بن گئی ہوں۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ بھی درج کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’تصویر پر سب ماشاءاللّہ کہیں۔‘

دوسری جانب ٹک ٹاکر محمد احسن شفقت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور مدیحہ کے نکاح کے خاص دن کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کی دُلہن گھونگھٹ ڈالے بیٹھی ہیں اور احسن محبت بھری نظروں سے اُنہیں دیکھ رہے ہیں۔


احسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حضرت محمد ﷺ کی حدیث لکھتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ لکھا۔

ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کے نکاح کی تقریب میں کنول آفتاب، ذوالقرنین سکندر، ربیکا خان، لاریب اور حارث علی سمیت دیگر ٹک ٹاک اسٹارز نے شرکت کی۔

دوسری جانب جنت مرزا اور عُمر بٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغامات کے ذریعے ڈاکٹر مدیحہ خان اور محمد احسن شفقت کو نکاح کی مبارکباد دی۔

ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین