• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں، ترجمان حکومت سندھ

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے مزارات، تفریحی پارکس، جمز اور سوئمنگ پولز کھول دیے ہیں، سندھ حکومت نے اپنے شہریوں کے مفاد میں فیصلے لیے ہیں۔

ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں۔ حکومت سندھ ایس او پیز کے ساتھ تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی کھول چکی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ خود کو ویکسینیٹ کروا کر اور ماسک کا استعمال کرکے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ کل این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں فیصلوں کے مطابق سندھ بھی فیصلے کریگی۔

تازہ ترین