• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھالیہ: گھر کے باہر سوئے ہوئے 2 افراد کا قتل

پنجاب کے ضلع منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ میں واقع ایک گھر کے باہر سوئے ہوئے 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان دہرے قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے نہ ہی قاتلوں کی شناخت ہو سکی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین