• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پلاٹ کے تنازع پر جرگہ میں فائرنگ، 5 افراد کا لرزہ خیز قتل

پشاور (قیصر خان )تھانہ سربند کی حدود پشتخرہ بالا میں 16 مرلہ پلاٹ کے تنازعہ جرگہ میں فائرنگ ،پراپرٹی ڈیلر سمیت 5افراد کالرزہ خیز قتل ،رنگ روڈ کے پلاٹ پر تنازع تھا ،مقتول حیدر پولیس کو 3مقدمات میں مطلوب تھا ،علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ہے، فریق اول سے تین جبکہ فریقین دوم سے 2 افراد مارے گئے ،، فر یقین میں مقتول حیدر پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھا،پشاور میں قتل کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 25 سے زائد افراد قتل اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔واقعات کے مطابق پشتخرہ بالا میں 16 مرلہ پلاٹ پر پراپرٹی ڈیلر حیدر آفریدی اوراصغر آفریدی کے مابین تنازعہ چل رہا تھا ت اس ضمن میں گزشتہ روز پشتخرہ بالا میں اصغر کے حجرہ میں جرگہ بلایا گیا جس میں فریقین کے مابین کسی بات پر تکرار ہو گئی اور گولیاں چل گئیں۔

تازہ ترین