• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 2 لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں5 افراد جاں بحق3زخمی ہوگئے،2 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر ٹریفک حادثےمیں 82سا مرید جاں بحق ہوگیا، ایف سی ایریا میں گھر کی چھت سے گر کر 55 سالہ عمران جاں بحق ہو گیا،سٹی کورٹ مین گیٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ محمد یاسین جاں بحق ہو گیا، گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے 19سالہ یوشع ولد شیخ رضوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت معلوم ہو گی ،دریں اثنا بلدیہ ٹاون سیکٹر 17A کے قریب سےسابق ہیڈ کانسٹیبل 71 سالہ سید تصدق حسین شاہ کی کئی روز پرانی لاش ملی ،پولیس کے مطابق وجہ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی ،کورنگی ابراہیم حیدری میر عالم جیٹی کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی ،عمر 45 برس ہے، علاوہ ازیں تیسر ٹائون سکیٹر 36 میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے25سالہ نوجوان نادر علی جاں بحق ہو گیا ،پولیس کے مطابق قتل ذاتی تنازع پر ہوا ،کو رنگی ابراہیم حیدری کے قریب فائرنگ سے 47سالہ عبداللطیف زخمی ہوگیا ،نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے فلیٹ کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عثمان،لیاقت آباد 8 نمبر قادری مسجد کے قریب فائرنگ سے 20سالہ سلمان زخمی ہوئے ۔

تازہ ترین