• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اولمپکس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات

اولمپکس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات
سابق قومی کپتان حنیف خان کے ایچ اے اولمپکس ڈے ہاکی میچ پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

 دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی اولمپکس ڈے شان دار انداز میں منایا گیا، ملک کے مختلف شہروں میں کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے پی ایچ ایف کے تحت کراچی،لاہور پشاور کوئٹہ ، سکھر،خیرپور میں مروں اور خواتین کے نمائشی ہاکی میچز کھیلے گئے جس میں سابق اولمپئینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت نمائشی میچز کا انعقاد ہوا، مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے گئے، مہمان خاص ایئر کموڈور ثاقب جدون نے حنیف خان کے ہمراہ کیک بھی کاٹا،جاپان کے کراچی میں متعین قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے کہا ہے کہ جاپان ٹوکیواولمپک اور پیرا اولمپک گیمزکی میزبانی اور دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ 

اولمپکس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات
اولمپکس ڈے پر جاپانی سفارت خانے میں ہونے والی تقریب قونصل جنرل، وسیم ہاشمی، تہمینہ آصف کے ساتھ گروپ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی فوکل پرسن تہمینہ آصف ،سعدیہ راشد، عظمت اتاکا، محمد اویس، سافٹ با ل فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، محمد ذیشان مرچنٹ، مرادحسین،فرازاعجاز بھی موجود تھے۔

اولمپکس ڈے کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات
سابق ہاکی اولمپئینقمر ابراہیم اور محمد علی خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

 انٹرنیشنل ہاکی پلیئراور یوتھ ہاکی کوچ محمد علی خان کی اولمپک ڈے کے مو قع پر الصغیر ہاکی کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم آنے والے اولمپکس میں حصہ لے، پاکستان ہاکی ٹیم کی اولمپکس میں کارکردگی شاندار رہی ، سابق ہاکی اولمپئینز قمر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان ہاکی لگن اور نیک نیتی سے ہی کامیابی حاصل کر سکتی ہے، اس موقع پر انٹر نیشنل ہاکی کھلاری مبشر مختار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی میں بہت ٹیلنٹ ہے ، مگر تجربے کی کمی اور عالمی میچوں کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم مشکل میں ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین