• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہے نہیں، چلی کیا جائے گی، آصف زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت ہے ہی نہیں تو چلی کیا جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہو تو جائے، یہ تو مانگے تانگے پر ہیں، مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتِ حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں افغانستان کے معاملے پر نظر رکھنی اور سوچ بچار بھی کرنا ہے۔

سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

تازہ ترین