• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر نسیم میمن کو 3 سال کیلئے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسر نسیم میمن کو تین سال کے لیے لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ اپنے عہدے کا چارج بدھ 30 جون کو سبکدوش ہونے والے چیرمین ڈاکٹر احمد علی بروہی سے لیں گے پروفیسرنسیم میمن کو چیئرمین بورڈ مقرر کرنے کی منظوری صوبائی کابینہ نے گزشتہ روز دی تھی، یہ منظوری گشتی مراسلے کے زریعے دی گئی تھی۔ پروفیسر نسیم میمن نے جامعہ سندھ کے شعبہ طبیعات 1986 میں ماسٹرز کیا۔ وہ کیڈٹ کالج کرم پور کے بانی پرنسپل بھی رہے انھوں نے پبلک اسکول حیدرآباد اور گھوٹکی کیڈٹ کالج مین بطور پرنسپل اپنی زمہ داریاں ادا کیں وہ بحریہ فاونڈیشن کالج کے بانی پرنسپل بھی رہے اس دوران انھیں نمایاں تعلیمی خدمات پر طلائی تمغےسے بھی نوازا گیا۔ نسیم میمن نے پبلک اسکول میرپورخاص میں بطور لیکچرار بھی خدمات انجام دیں۔ یاد رہے کہ تلاش کمیٹی نے پروفیسر ناصر نسیم میمن کو لاڑکانہ بورڈ کے لیے پہلے نمبر پر رکھا تھا جس کے بعد انھیں گزشتہ سال آفر لیٹر بھی جاری کردیا تھا تاہم حکومت نے تقررنامے کو تین اداروں سے تصدیق سے مشروط کردیا تھا دو اداروں نے تو ان کے کردار کی تصدیق کردی تاہم ایک ادارے کی تصدیق پر کچھ اعتراضات آئے تھے جس کی بنیاد بنا کر ان کو تقرر نامہ نہیں جاری کیا گیا تاہم وہ عدالت چلے گئے اور اپنا حق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

تازہ ترین