• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کورنگی میں مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کی ویٹا چورنگی پر بلال کالونی میں خٹک پیٹرول پمپ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2 خواتین اور بچیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بس الٹنے کا حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس میں ڈرائیور بس کی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا۔

تازہ ترین