اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی پرالزام لگایا ہے کہ وہ دھاندلی نہ کرتے تو وزیراعظم کے پاس بجٹ منظوری کیلئے 172 ووٹ نہیں تھے ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ڈکٹیٹ کر نے کی بات پر برہم ہوگئے اور کہاہے کہ مجھے ڈکٹیٹ نہ کریں، کسی میں جرات نہیں کہ مجھے ڈکٹیٹ کرے۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر حکومت بجٹ پر ووٹنگ میں دھاندلی نہیں کرتی تو دنیا دیکھتی کہ وزیراعظم کے پاس 172 ووٹس بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹ پر قوم کے 172 نمائندوں نے ووٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیااور جب ووٹ کی عزت کی بات آئے تو اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے عزت ملنی چاہیے۔