کراچی(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ میں بلاول بھٹو کے بیان کو نہایت ہی بچگانہ سمجھتا ہوں، سب کو پتہ ہے کہ شہباز شریف کو اپنے کزن کی تدفین میں جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نا کر سکے۔ بلاول کا بیان ان کی عمر کے حساب سے تو ٹھیک ہے، لیکن بلاول بھٹو زرداری کا بیان ایک پارٹی کے سربراہ کے حساب سے درست نہیں ہے۔