• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی کی اجازت کے باوجود سینما گھر بند


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں سینما ہاؤسز کھل نہیں سکے، چیئرمین سینما اونرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے جو شرائط رکھی ہیں، ان پرحکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔

کورونا کی وجہ سے طویل بندش کے بعد این سی اوسی نے سنیما گھروں کو یکم جولائی سے کھولنےکی اجازت دی ہے تاہم لاہور سمیت پنجاب بھر میں سینما گھر کھل نہیں سکے۔

چیئرمین سینما اونرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری کا کہناہے کہ عید قریب ہے ،نقصان کے ڈر سے کوئی پروڈیوسر ابھی فلم لگانے کو تیار نہیں، دوسری جانب حکومت نے بھی یہ کڑی شرط عائد کر دی ہے کہ صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی سینما گھروں میں داخل ہوسکیں گے۔

زوریز لاشاری نے اس معاملے پر کہا کہ ان کی حکومت سےبات چل رہی ہے، پنجاب میں سنیما گھر کھولنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ 9 جولائی تک کریں گے۔

تازہ ترین