کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس کیمپ کے قریب کریکر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ کے قریب کریکر قائدآباد پل کے اوپر سے پھینکا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔
واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔