کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی مثال 70 سال میں نہیں ملتی
تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخاب کی کوئی جلدی نہیں ہے انتخابات 2023ء میں ہی ہوں گے ،ماہر قانون عرفان قادر نے کہا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی بہت ضرورت ہے اور آرٹیکل 184(3) اس میں جو عدالت کا دائرہ اختیار ہے وہ کتنا ہے کیونکہ اس وقت اس کو اتنا وسیع کردیا گیا ہے کہ چند جج صاحبان انتظامیہ کی حدود میں چلے جاتے ہیں۔
کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں بحیثیت ترجمان سندھ حکومت معافی چاہوں گا کہ ماضی میں ہم اس معاملے کو طریقے سے حل نہیں کرپائے۔