اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کہ موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔ اس موقع پر رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے سپیکر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور وہ عشائیے سے پہلے ہی رخصت ہو گئے تھے ۔روانگی کے وقت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک صحافی نے سوال کیا جنرل صاحب اس مرتبہ اڈے تو نہیں دینے جائیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا۔۔جی نہیں دیئے جائیں گے۔