• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں امتحان،مردان ڈویژنل کی پہلی پوزیشن

پشاور(نمائندہ خصوصی)پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں امتحان میں زیادہ نمبر حاصل کر کے صوبے بھر میں تیسری اور مردان ڈویژنل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے پولیس سب انسپکٹر مراد خان کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور عوام کے مطالبہ پر سٹیشن ہائوس آفیسر پولیس سٹیشن اکبر پورہ تعینات کر دیا گیا ۔ ایس ایچ او مراد خان چارج سنبھالنے کے بعد علاقہ معززین علمائے کرام سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سابق بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکبر پورہ میں پولیس نواحی دیہات میں جرائم کے خاتمے اور علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پولیس کے خصوصی دستے تشکیل دے کر مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا گیا ہے مجرموں کا دن رات پیچھا کیا جارہا ہے مجرموں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جرموں کو اب یا تو جرائم سے توبہ تائب ہونا پڑے گا یا پھر جیل جانا پڑے گا منشیات فروشوں اور قمار بازوں کے خلاف بھی کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کی خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں امن گرینڈ جرگہ اکبر پورہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ متحدہ قومی محاذ کے سربراہ سید سبز علی شا متحدہ عوامی محاذ کے صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید حیدر عیل شاہ باچا فخر سادات سید محسن شاہ باچا ، اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین اور سابق ناظم سید مکرم شاہ کی طرف سے اکبر پورہ کے نئے سٹیشن ہائوس آفیسر مراد خان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ علاقہ کے عوام جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس سے بھر پور تعاون کریں گے۔
تازہ ترین